
نارووال….وفاقی وزیر داخلی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے
اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہے ، پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے کو بہت بہروپیے آے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا کیونکہ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کڑوڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ 1993 سے لے کر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی مہر ثبت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ ن ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کا نظریہ ترقی ہے اور مسلم لیگ ن امید اور روشنی کا نام ہے جبکہ عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود جرمنی اور فرانس کی مثالیں دیتے ہیں لیکن خیبر پختونخواہ میں سکولوں اور ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور بتائیں جرمنی اور فرانس جیسے کتنے سکول اور ہسپتال بنائے ہیں ۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہو کہ ڈی ایچ کیونارووال جیسا ایک بھی ڈسڑکٹ لیول ہسپتال کے پی میں دکھا دیں۔ چار سال پہلے منظور کئے گئے پشاور میٹرو بس منصوبہ کا ایک پہیہ بھی سڑک پر نہیں آسکا ، لیکن شہباز شریف نے گیارہ ماہ میں میٹرو چلا دی یہی تجربے کا فرق ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف چندہ اکٹھا کر سکتے ہیں اور مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد این جی اوز کے لئے چندہ کی وزارت کا وزیر عمران خان کو بناے گی۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو تلقین کی وہ منشیات اور اسلحے کے خلاف جہاد کریں اور کتاب اور کمپیوٹر کو اپنا ساتھی بنائیں۔




