سی پیک بزنس کونسل کے قیام سے  چین اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری روابط قائم ہونگے، حکام سی پیک

اتھارٹیسی پیک بزنس کونسل کے قیام سے  چین اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری روابط قائم ہونگے، حکام سی پیک اتھارٹی اسلام آباد:سی پیک بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جس سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری روابط قائم ہونگے اور صنعتی تعاون میں تیزی آئے گی۔ سی پیک اتھارٹی  حکام کے مطابق موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، حکومت اس منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سی پیک کے جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور ان پر کام تیز کیا جائے گا۔