ممبئی:بھارت کے ایک انگلش میڈیم اسکول میں نویں جماعت کے دو بچوں نے اپنے رشتہ دار کے ساتھ مل کر اپنے ہی ایک ہم جماعت کو ڈرا دھمکا کر پچھلے 18 مہینوں میں اس سے 3 لاکھ روپے کا بھتہ اینٹھ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے کاموٹھے، ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ لکھوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے 15 سالہ بیٹے کو اسی کی کلاس میں پڑھنے والے دو لڑکوں نے ڈرا دھمکا کر پچھلے 18 ماہ میں اس سے ڈھائی لاکھ روپے نقد، 30 ہزار روپے کی گولڈ چین اور 20 ہزار روپے کا موبائل فون اینٹھ لیے ہیں۔یہ دونوں لڑکے اپنے کزن کے ساتھ مل کر اس بچے کو دھمکیاں دیتے تھے کہ اگر وہ انہیں رقم نہ دیتا رہا تو وہ اسے اور اس کے گھر والوں کو قتل کردیں گے۔ کاموٹھے پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی رپورٹ کے مطابق، اسکول میں پڑھنے والے یہ بچے خود تو غنڈہ گردی میں ملوث نہیں لیکن ان کا رشتہ دار جرائم پیشہ ہے جس کے ممبئی انڈر ورلڈ میں تعلقات بھی ہیں۔ اس بچے سے بھتے کی رقم بھی وہی وصول کیا کرتا تھا۔ہر روز کی دھمکیوں اور نفسیاتی دبا ؤکی وجہ سے بچے کی طبیعت خراب ہونے لگی اور اس کا وزن تیزی سے گھٹنے لگا۔ گزشتہ ہفتے جب وہ معائنے کیلیے اسپتال میں تھا اور اس کا فون گھر پر ہی تھا تو فون پر اس کی والدہ کو کسی نامعلوم نمبر سے ایک کال موصول ہوئی اور دوسری طرف سے پوچھا گیا کام ہوگیا کیا؟ جس پر بچے کی ماں نے کال کرنے والے سے سوال جواب کیے مگر اس نے فون بند کردیا۔جب ماں نے اس بچے سے بازپرس کی تو پہلے وہ جھوٹ بولتا رہا لیکن آخرکار سچ بتانے پر مجبور ہوگیا۔ اس طرح والدین کو پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران وقفے وقفے سے گھر میں ہونے والی چوریوں کے اصل مجرم کا پتا چل گیا۔
Related Posts

انسانی اسمگلروں سے گٹھ جوڑ تین سالوںمیں ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ
- Rizwan Malik
- April 3, 2025
- 0
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے پارلیمنٹ کو فراہم کر دہ تفصیلات میںبتایا گیا ہے کہ انسانی سمگلرز […]

سی پیک پر عمل درآمد دوسرے مرحلے میں، چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
- Rizwan Malik
- June 16, 2022
- 0
رشکئی :وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رشکئی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں اور تمام رکاوٹوں […]

چینی اور روسی صدور کا یوکرین تنازع مذاکرات سے حل کرنے پر زور
- Rizwan Malik
- March 23, 2023
- 0
ذمہ دارانہ بات چیت مناسب حل کا بہترین طریقہ ہے جس کے لیے بین الاقوامی برادری کو متعلقہ تعمیری کوششوں میں مدد دینی چاہیے،فریقین کا […]
