اسلام آباد: چین کا پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکس چینج پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ، رواں سال نومبر میں 100 پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین کا دورہ کرے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے چینی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت سفارتخانے کے ڈپٹی چیف جیولی جیان نے کی، ملاقات میں پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت رواں سال نومبر میں سوپاکستانی نوجوانوں کا وفد چین کادورہ کریگا۔ دورے کے ذریعے نوجوانوں کو جدید رجحانات سے واقفیت ملے گی۔عثمان ڈار کاکہناتھا کہ بہت جلد ترکی ملائشیا اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے۔چینی وفد کے سربراہ جیولی جیان نے اس موقع پرکہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے، ان کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Related Posts
چودھری شوگر ملز کیس: مریم نواز کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار,نیب ڈے کیئر سینٹر کو مریم نواز کیلئے سب جیل قرار دے دیا گیا
- Rizwan Malik
- August 8, 2019
- 0
لاہور: نیب نے چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات میں مریم نوازکو گرفتار کر لیا۔ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس بھی زیرحراست ہیں، دونوں […]

پاکستان میں 60 لاکھ بچوں اور 60 لاکھ حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے،سائرہ افضل تارڑ
- Rizwan Malik
- November 15, 2017
- 0
اسلام آباد …وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے بدھ کے روز ابوظہبی میں حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ادارے گاوی کے چیف ایگزیکٹو […]

قاسم پاور پلانٹ اور مینگروو جنگلات کی افزائش کا ماحول دوست منصوبہ گرین سی پیک کی جانب ایک روشن قدم
- Rizwan Malik
- October 13, 2021
- 0
اسلام آباد(شِنہوا ، مصباح صبا ملک) کراچی کی ساحلی پٹی پر واقع پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کا بجلی بنانے کا منصوبہ پورٹ قاسم پاور […]
