سری لنکن کرکٹرز کے پاکستان آنے سے انکار کے پيچھے بھارت ملوث ہے۔ فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کيا ہے کہ بھارت نے سری لنکن کھلاڑيوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان گئے تو آئی پی ايل سے نکال دئيے جاؤ گے۔

وفاقی وزير فواد چوہدری نے ٹوئٹ ميں لکھا باخبر اسپورٹس کمنٹيٹر نے بتايا کہ سری لنکا کے دس اہم کھلاڑيوں کےانکار کے پيچھے بھارت ہے ، بھارت نے کرکٹرز کو دھمکياں دی کہ اگر پاکستان گئے تو خود کو آئی پی ايل سے نکال دیئے جائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خلا سے کرکٹ تک ہر معاملے ميں بھارت کي نفرت انگيزي انتہا پر ہے، بھارتی اسپورٹس حکام کو شرم آنی چاہيے۔