
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے
عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
جس میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔




