اس مشکل وقت میں اللہ ہمیں ایک دوسرے کا درد بانٹنے اور مدد کی توفیق دے ، عامر صدیقی

 

راولپنڈی: عوامی حقوق کا تحفظ اور ان کی زندگیوں کو سہل بنانا حکومتی فریضہ ہے حالیہ ملکی صورتحال نے عام آدمی کو بے حال کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کرونا کے عذا ب میں مبتلا ہو کر مشکلات سے دوچار ہے ریاستِ مدینہ میں خلیفہ وقت کا کہناتھا کہ فرات کے زندگی کنارے کتا بھی مرے تو جواب دہ میں ہوں جسطرح انسانی زندگی کی بقا کے لئے لاک ڈ اؤن کی حکمتِ عملی اپنائی گئی آج اسی لاک ڈاؤن کے باعث انڈسٹر ی وکاروبار ی مراکز کی بندش سے سے چھوٹے تاجر ان کے ورکرز اور سفید پوش شدید کرب کا شکار دکھائی دیتے ہیں عامر صدیقی نے کہا کاروبار کی بندش کے باوجود دکانوںکے کرائے سمیت دیگر ضروریات زندگی مثلاََ بچوں کے سکولزکی بندش کے باوجود فیسیں،بلز ،خوراک سمیت کئی دیگر ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہو سکتے طویل بندش بیروزگاری کا سبب بن سکتی ہے حکومت کو عام اور سفید پوش لوگوں کی طرف خصوصاََ توجہ دینی ہے عامر صدیقی نے کہا کہ ان تکلیف دہ لمحات سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو اپنے ارد گرد خصوصی نظر رکھنی ہو گی وقت تو گزر ہی جائے گا کہیں ایسا نہ ہو کہ کل انسان ایک دوسرے سے نظر ملاتے ہوئے شرمندگی محسوس کریں اللہ ہمیں ایک دوسرے کا درد بانٹنے اور مدد کی توفیق دے ۔