چین،70 سال سے غارمیں چھپا مجرم بالآخر پکڑا گیاانسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم کی گرفتاری ڈرون کیمروں کی مدد سے کی گئی

 

Image result for in china the human smuggler arrested in china from cave pic
بیجنگ:چین کی پولیس نے سترہ سال سے ایک غار میں چھپے مفرور مجرم کو پکڑ لیا، پولیس نے مجرم کی گرفتاری ڈرون کیمروں کی مدد سے کی۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث تریسٹھ سالہ سونگ جیانگ دو ہزار دو میں جیل توڑ کر فرار ہوگیا تھا، رواں ماہ سونگ جیانگ سے متعلق کچھ اشارے ملنے پر پولیس نے اس کے قصبے سے نزدیکی پہاڑی علاقے کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی اور اس کے ایک چھوٹے سے غار میں چھپے ہونے کا پتا چلا لیا۔سونگ جیانگ سترہ سال قبل جیل سے فرار ہونے کے بعد سے اس غار میں تنہا زندگی گذار رہا تھا۔اسے خواتین اوربچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں قید کی سزا ہوئی تھی، طویل عرصے تک تارک دنیا رہنے کی وجہ سے اسے گفتگو کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔