
اسلام آباد :سپریم کور ٹ میں سابق وزیراعظم میاںنوازشریف نے ویڈیوسکینڈل سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائرکردی ہے جس میںمؤقف اپنایا ہے کہ اس معاملے میں ان کوسنے بغیرفیصلہ دیا گیا ہے۔ پیرکودائر درخواست میں میاں نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک اوردیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں نوٹس کئے بغیر اور سنے بغیر یہ فیصلہ دیا گیا، ہمارا موقف لیے بغیر عدالت نے معاملے کے بارے میں پیرامیٹرز طے کردئیے ہیں،سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ہمارا حق متاثر ہواہے۔ اس لئے استدعا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہمارا موقف سن کر عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔




