اقرا عزیز اور یاسر حسین ہوسٹن میں چھٹیاں منارہے ہیں

حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران ناظرین کے سامنے ایجاب و قبول کرنے والے پاکستان کے دو فنکار یاسر حسین اور اقراعزیز ان دنوں ہوسٹن میں .چھٹیاں منا رہے ہیں جس کی تصاویر انہوں نے دوستوں سے شئیر کی ہیں

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی اقراء عزیز اور یاسرحسین ہیوسٹن میں ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے بعد چھٹیاں انجوائے کررہے ہیں۔

دونوں لینڈو میں واقع والٹ ڈزنی ورلڈ میں موجود ہیں۔

یاسرحسین نے انسٹا گرام اسٹوری میں بہت سی ویڈیوز اور تصاویر شیئرکیں جس میں دونوں ڈزنی ورلڈ میں بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تصویر میں سادہ حلیے کے ساتھ دونوں نے بالکل ایک جیسے جوتے بھی پہن رکھے ہیں۔