آزادی مارچ کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی،جے یو آئی ف

کوئٹہ :جمعیت علمائے اسلام ف نے ایک با پھر یہ واضح کیا ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی

صوبائی امیر مولانا عبدلواسع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے طے کردہ آزادی مارچ کی تاریخ ہرگز تبدیل نہیں ہوگی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدلواسع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادی مارچ کی تاریخ اکتوبر کے آخر میں رکھی گئی ہے اور  آزادی مارچ کے حوالے سے پورے صوبے کا دورہ کیا۔ صوبے بھر کے کارکن آزادی مارچ میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔

صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے خاتمہ کےلیے تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اور اس حکومت وقت کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم نے پلان اے، پلان بی اور پلان سی تیار کیا ہوا ہے۔

جمعیت کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ جمعیت پہلے بھی حکومتوں کی خامیاں سامنے لانے کےلیے 15 ملین مارچ کر چکی ہے۔ اس حکومت کو مزید وقت دینا ملک و جمہوریت کےلیے نقصان دہ ہے