میچ فکسنگ کا الزام: آئی سی سی نے 3 کرکٹرز کو معطل کردیا

آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق قدیر خان پر بکیوں سے روابط اور معلومات فراہم کرنے شیمان انور پر ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں کرپشن پر راضی ہونے اور کپتان محمد نوید پر ٹی ٹین لیگ میں فکسنگ پر رضامندی کے الزامات ہیں۔
یواے ای کے مہردیپ کو صرف چارج کیا گیا ہے، چاروں کرکٹرز کو چودہ روز میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




