بیجنگ:چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا ہے کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ چند ماہ میں فعال ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے دورمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے بہت اہم ہے، ہم نے اپنی طرف سے تمام ضروری تقاضے مکمل کر لئے ہیں اور چین بھی انہیں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ آزاد تجارت کے معاہدے سے چین میں پاکستانی مصنوعات پر درآمدات پر ڈیوٹی میں کمی کے باعث ہماری درآمدات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اب ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز بنائے جائیں گے۔
چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ چند ماہ میں فعال ہوجائے گا، آزاد تجارت کے معاہدے سے چین میں پاکستانی مصنوعات پر درآمدات پر ڈیوٹی میں کمی کے باعث درآمدات میں اضافہ ہوگا، چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی کا انٹرویو



