
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73.50 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79.40 ہوگی۔
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 46 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 48 روپے فی لیٹر ہو گی۔
آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش
وزرات خزانہ کے بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارش پر وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔



