اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کینٹ کے رہنماء شیخ آصف نذیر نے مسلم لیگ ن کے راولپنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کو مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک ابرابر کی پارٹی کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھی نہیں انہوں نے راولپنڈی کینٹ میں مسلم لیگ ن کو بام عروج پر پہنچایا ۔ یہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج لیگی قیادت نے انہیں اس بڑے منصب کے لئے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک ابرار کی قیادت میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن ماضی کی طرح کلین سویپ کرے گی ۔انہوں نے کہا آزادی مارچ سرکار کو بہالے جائے گا اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف ملے گا



