
اسلام آباد: وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں یونیورسٹی قائم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ پیر کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے یونیورسٹی برائے انجینئرنگ و ظہور پذیر ٹیکنالوجی کے قیام کے انتظام کا بل 2020ء ایوان میں پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بل سے وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کے وعدے کی تکمیل ہوگی۔




