۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے آئی ٹی سیکرٹری بلال لالی نے راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کو مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک ابرار راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو ماضی کی طرح بام عروج پر پہنچائیں گے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کلین سویپ کرے گی ۔انہوںنے کہا مولانا فضل الرحمان کا دھرنا حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ وہ حکومت جو ماضی میں اپوزیشن کو دھمکاتے نہیں تھکتی تھی اب مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے لیکن اب یہ سب بے سود ہے اور موجودہ حکومت کا جانا ٹھر گیا ہے۔



