متاثرین شمالی وزیرستان نے آزادی ملین مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے آزادی ملین مارچ میں شریک رہیں گے
اس سلسلے میں فضل قادر پارک میں متاثرین شمالی وزیرستان کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا اس موقع پر قومی متاثرین کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر ,ممبر صوبائی اسمبلی میرکالم خان وزیر ,چیف آف شمالی وزیرستان ملک شاہ نواز خان ,ملک اکبر خان ,ملک نثار علی خان ,ملک مسعود خان ,ملک اصل میر,ملک نیک دراز ,نوجوان عید رحمان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے قوم مجبور ہوچکی ہے
اب قوم مسائل کا خاتمہ پرامن نہیں سڑکوں پر حل کرنا چاہتی ہے بہت پرامن جرگے اور مظاہرے کئے لیکن کسی نے ہماری قوم کی فریاد نہیں سنی پتا نہیں ہمارے مسئلے حل کیوں نہیں ہوتے ہیں ہم اسی ملک کے باشندے ہیں کسی اور ملک سے نہیں آئے ہیں پانچ چھ سال گزرنے کے باوجود افغانستا ن میں مقیم آئی ڈی پیز کی واپسی تاحال نہیں ہوچکی ہے
یہی لوگ افغانستا ن میں بہت مشکل میں زندگی بسر کررہے ہیں روپے کی چیز سو دو روپے ملتی ہے حکومت مزید جھوٹے وعدے نہ کرے اور نہ ہی قبائلیوں کو دھوکہ دے اب قوم مزید بیدار ہے پی ڈی ایم اے کی طرف سے کئے گئے وعدے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے ہیں ملک کی خاطر قربانیوں کا بدلہ ہمیں یہ دیا جارہاہے کہ اپنا حق بھی نہیں دیا جارہا ہے
اب تک شمالی وزیرستان میں روپے کا کام نہیں ہوا ہے ترقی کاموں کا ذمہ حکومت ہے ہم نہیں اسی طرح امن کی فضاء بحال کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ہماری نہیں قبائل اب دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ہیں اُنہوں نے کہاکہ غوریوالہ راشن سنٹر کے عملے کا رویہ درست نہیں ہے قبلہ درست کرے ورنہ تبادلے تک تحریک چلائیں گے ہم نے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بہت تکلیف برداشت کی ہے قوم کو پیغام دے رہا ہوں کہ اپنے ہی مسئلے کیلئے آواز اٹھائیں اگر کوئی مستقبل کی بات کیلئے نہیں نکلتا ہے تو وہ قوم تباہ ہوجائے گی آغیاروں نے قبائل پر دہشت گردی کا لیبل لگایا ہے حالانکہ ہم دہشت گرد نہیں بلکہ محب وطن ہیں ہم نے دھرتی کی خاطر قربانیاں دی ہیں
اُنہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے عوام کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا ہے ہمارے بچے شہید اورگھر مسمار ہوچکے ہیں کسی نے ہماری فریاد نہیں سنی ہے اسی طرح ہزاروںخاندانو ں کو مسماری کا معاوضہ نہیں ملا ہے دیا جائے عزت دار لوگ دربدر ٹھوکریںکھا رہے ہیں ہم اپنے گھروں کو واپسی چاہتے ہیں شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں خشک میوجات کے باغات تباہ ہورہے ہیں جن لوگوں کو نقصانات کا معاوضہ نہیں ملا ہے ان لوگوں کو معاوضہ دیا جائے شمالی وزیرستان میں امن قائم کیا جائے اور اتحاد و اتفاق پیدا کریں اُنہوں نے اعلان کیا کہ ہم آزادی ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اور دس تاریخ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک بڑا گرینڈ جرگہ ہوگا ۔



