مکہ کے مکینوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کیے جانے کا امکان؟

سعودی حکام کے مطابق غیر قانونی حجاج کی آمد روکنے سمیت اس پری پیڈ پیکج کے کئی فوائد حاصل ہوں گے

مکہ مکرہ:سعودی حکام اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ مکہ مکرہ کے مستقل رہائشیوں کے لئے ایک روزہ حج پیکج متعارف کرایا جائے تاکہ اس کا ایک مقصد غیر قانونی حجاج کی آمد روکنا بھی ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام اس حوالے سے غور کررہے ہیں کہ غیر قانونی حجاج کو روکنے کے لیے مکہ کے قانونی رہائش رکھنے والے تارکین وطن اور سعودی شہریوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کرایا جائے۔
حکام نے ابتدائی طور پر اسے پری پیڈ پیکج کا نام دیا ہے اور اس حج پیکج کو مکہ کے مکین صرف یوم عرفات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے یعنی انہیں صرف یوم عرفات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔اس منصوبے کے تحت مکہ کے جنوب مشرق میں عرفات اور مناسک حج سے منسلک دو مقدس مقامات میں رہائش شامل نہیں ہے۔
مذکورہ پیکج سے فائدہ اٹھانے والے ایک مخصوص جگہ پر جمع ہوں گے جہاں انہیں ظہر کی نماز کے بعد عرفات لے جایا جائے گا۔جہاں وہ حج پرمٹ حاصل کرنے کے لیے حکام کو یہ ثابت کریں گے کہ انہوں نے ماضی میں حج نہیں کیا تھا اور مکہ میں اپنے رہائشی معلومات فراہم کریں گے۔وہ عرفات میں بسوں کے اندر ہی رہیں گے جب کہ دن میں مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ اگلے دن مکہ کے مشرق میں واقع وادی منی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جمع ہوں گے۔
وہ مکہ میں اپنے گھروں میں رات گزاریں گے کیونکہ متعدد مسلمان علما نے مکہ کے باشندوں کے لیے جن کے پاس منی میں رہائش نہیں ہے، اس کی اجازت دے رکھی ہے۔