رضوان احمد ….چیچہ وطنی
سسرا لیوں کاچار بچوں کی ماں پر ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے وحشیانہ تشدد تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں منتقل کر دیا۔ اہل محلہ نے منت سماجت کر کے جان بخشی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 20محلہ گؤ شالہ کی رہائشی شہناز بی بی نے پولیس تھانہ سٹی کو تحریری درخواست دی جس میں الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز میری ساس، سسراور دو دیوروں نے مجھے اس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھی۔مضروبہ کے مطابق ملزمان اس پر خود ساختہ الزام عائد کرتے ہیں کہ اسکے شوہر کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جسکی وہ ذمے دار ہے لیکن میرے سسرالی میرے گھر میں غیر ضروری مداخلت اور اثر انداز ہو کر میری پراپرٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ماضی میں بھی کئی مرتبہ مجھ پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے درخواست وصول ہونے کے بعد تاحال کوئی کاروائی نہیں کی لہذا میری ڈی پی او ساہیوال سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو جانی تحفظ دیا جائے ا ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائ


