شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری

  رضوان احمد…. چیچہ وطنی

۔محرمالحرام کے عشرے کے موقع پر شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور قبروں کو مرمت کرنے کا سلسلہ جاری،چیچہ وطنی قبرستان جو کہ چیچہ وطنی شھر کا سب سے بڑا قبرستان ہے جھاں پر صبح ہوتے ہی شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ ان قبروں کو مرمت کرنے میں مصروف ییں ، کوئی اپنے پیاروں کی قبر پر پھول رکھتا ہے تو کوئی پتھر تو کئی مٹی ،اس موقع پر شھریوں کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر ہم اپنے پیاروں کی قبروں پر جاکر ان کی قبروں کی مرمت کرتے ہیں تاکہ قبریں مٹ نا جائیں ،ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال محرم الحرام کہ موقع پر قبرستان کا رخ کرتے ہیں کیونکہ کل ہمیں بھی اسی قبرستان میں دفن ہونا ہے ،آج اگر ہم اس قبرستان میں اپنے بڑوں کے لیئےآئے ہیں تو کل ہمارے لیئے بھی کوئ آئے گا۔