کارکن ڈی چوک میں مار کھاتے رہے اور گنڈ اپور کے پی کے ہائوس میں چھپے رہے
پچھلی بار 7 گھنٹوں کے لئے غائب ہوئے تھے،اس بار 24 گھنٹے بعد منظر عام پر آئے
24 گھنٹے سے زائد غائب رہنے کے بعد کے پی کے اسمبلی میں منظر عام پر آگئے
اسمبلی میں دھواں دھار خطاب تو کیا لیکن اس راز سے پردہ نہ اٹھایا کہ وہ ڈی چوک کی بجائے کے پی ہائوس میں کیوں چھپے رہے
تبدیلی کا جذبہ ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الٰہ راجعون
9 مئی اگر ڈرامہ تھا تو آپ کی گمشدگی اس سے بھی بڑا ڈرامہ تھا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اسلام آباد(رپورٹ: محمد رضوان ملک)وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور پھر گم ہوگئے ۔وہ پچھلی بار سات گھنٹوں کے لئے منظر سے غائب ہوئے تھے اور اس بار 24 گھنٹے سے زائد غائب رہنے کے بعد اچانک کے پی کے اسمبلی میں نمودار ہوئے اور دھواں دھار خطاب بھی کر ڈالا ، لیکن اپنے آدھے گھنٹے سے زائد کے خطاب میں انہوں نے اس راز سے پردہ نہ اٹھایا کہ وہ کیوں غائب رہے اور کئی گھنٹے تک تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنمائوں کو کیوں ذہنی کرب میں مبتلاء کیا۔
کارکن ان کے انتظار میں ڈی چوک میں پولیس سے ڈنڈے کھاتے رہے اور علی امین کسی کو بتائے بغیر کے پی کے ہائوس میں چھپے رہے۔ انہوں نے یہ تو بتایا کہ وہ کے پی کے ہائوس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خوف کے باعث چھپے رہے لیکن انہوں نے اس راز سے پردہ نہ اٹھایا کہ انہوں نے اپنا نمبر کیوں بند کئے رکھا اور تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کو کیوں کرب میں مبتلاء کئے رکھا
علی امین گنڈا پور کے یوں اچانک غائب ہوجانے کے باعث سب سے سب سے زیادہ کرب کا شکا ران کے ورکر رہے ۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے واضح طور پر اس کی تردید کی تھی کہ وہ وفاقی حکومت کی تحویل میں ہیں۔
ان کی اس گمشدگی کے باعث تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنمائوں نے اس بات کو خوب اچھالا کہ وزیراعلیٰ کو لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس ملک میں حالات اس قدر بدتر ہیں کہ خود صوبے کے وزیراعلیٰ لاپتہ کر دئیے گئے ہیں۔
ان کے اس طرح غائب ہونے اور پھر اچانک منظر عام پر آجانے کے باعث وفاقی وزیر اطلااعات ونشریات عطا تارڑ ، گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈانے ا ن پر خوب تنقید کی۔
گنڈا پور جس طرح غائب ہورہے ہیںلگتا ہے کہ اگلی بار اگر وہ غائب ہوئے تو پھر شائد کبھی منظر عام پر نہ اآسکیں
۔۔۔۔۔۔۔


