انجم عقیل خان سے متاثرین سی ڈی اے اسلام آباد کی اہم ملاقات

اللہ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پر پورا بھروسہ ہے، وہ ہمیں مایوس نہیں کریں گے،انجم عقیل

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)اسلام آباد کے متاثرینِ سی ڈی اے نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان سے ملاقات کی اور سی ڈی اے ایوارڈ سے متعلق اپنے سنگین تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے ممکنہ طور پر ایوارڈ میں ان کے جائز حقوق کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا اور ان کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔متاثرین نے اپیل کی کہ
“یہ ہمارے گھروں اور آبا و اجداد کی زمینوں کا معاملہ ہے، جو ہمارے اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہے۔ ہم اپنے حقوق کی خاطر آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔”اس موقع پر متاثرین نے مطالبہ کیا کہ انجم عقیل خان ان کے احتجاج کی قیادت کریں اور انہیں درست سمت دیں۔
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے متاثرین کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ “ہم آپ کے جائز حقوق کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف، مشیر وزیر اعظم سید توقیر شاہ، قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور چیئرمین سی ڈی اے تک بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ہے۔”انہوں نے مزید کہا“مجھے اللہ تعالیٰ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پر پورا بھروسہ ہے، وہ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ فی الحال احتجاج یا دھرنے کی ضرورت نہیں، بہت جلد آپ کو خوشخبری ملے گی۔”انہوں‌نے کہا متاثرین کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی.