اسلام آباد:وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ سی پیک معیشت کا ایک اہم ستون ہے، سی پیک کو نئی منزل پر لے جا رہے ہیں،14سال بعد ایم ایل ون منصوبہ حقیقی بننے جا رہا ہے،1872کلو میٹر طویل ٹریک پر کوئی پھاٹک نہیں ہو گا، ٹرین 160کی سپیڈ سے چلے گی ،پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کیلئے بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، پاکستان سٹیل مل کو فعال کیا جا رہا ہے، 2020میں سیاحت اور ثقافت کو بھی شامل کر رہے ہیں، کراچی سر کلر ریلوے کو ترجیح بنیادوں پر رکھا ہے، سی پیک کے تحت انڈسٹری لگانے کے اقدامات شروع کر رہے ہیں اور صنعتی تعاون کو بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار،شیخ رشید احمد اور عمر ایوب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور مشیر پٹرولیم ندیم بابر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر پلاننگ خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد گوادر میں 300میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں اور ساتھ فری ٹریڈ زون بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ سی پیک معیشت کا ایک اہم ستون ہے جبکہ سی پیک کو نئی منزل پر لے جا رہے ہیں، ایم ایل منصوبہ جدید تقاضوں پر ریلوے کو لانے کا منصوبہ ہے جبکہ 6نومبر تک گوادر کا ماسٹر پلان مکمل ہو جائے گا، مشرقی کوریڈور اسلام آباد سے کوئٹہ تک موٹروے کا کنکشن تین سال میں مکمل کیا جائے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کیلئے بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، پاکستان سٹیل مل کو فعال کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں لازمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آئل سیکٹر کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ 2020میں سیاحت اور ثقافت کو بھی شامل کر رہے ہیں جبکہ زراعت کو بھی ترقی دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ انہیں قوی امید ہے کہ کراچی سر کلر ریلوے کو ترجیح بنیادوں پر رکھا ہے، کے پی میں پاور پلانٹس لگا رہے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت انڈسٹری لگانے کے اقدامات شروع کر رہے ہیں اور صنعتی تعاون کو بڑھائیں، ایم ایل ون 10 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے اور یہ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کرے گا، سپیشل اکنامک زون میں بھی کام تیز کر رہے ہیں، پاکستان حکومت یکسو ہے کہ سی پیک کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 14سال بعد ایم ایل ون منصوبہ حقیقی بننے جا رہا ہے،1872کلو میٹر کا ایریا ہے اور اس میں کوئی پھاٹک نہیں ہو گی جبکہ ٹرین 160کی سپیڈ سے چلے گی اور پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا انقلاب ہو گا جس کیلئے 14سال سے انتظار کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے جبکہ ایم ایل ون کا ٹریک 70فیصد آبادی والے علاقوں سے گزرتا ہے،ایک لاکھ لوگوں کو اس سے روزگار ملے گا، پاکستان کی ترقی میں بہت بڑا حصہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے 43کلومیٹر کا ایریا ہے جبکہ 38کلومیٹر کا ایریا ریلوے نے خالی کرایا ہے، اب صرف 5کلومیٹر کا ایریا رہتا ہے جہاں پر امان و امان کا مسئلہ ہے اور اس پر جب تک سندھ حکومت ہمارے ساتھ نہیں ہو گی مشکلات ہو گی، ایم ایل ون وسطی ایشیاء تک جائے گا۔پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ شعبہ توانائی کا انحصار درآمدی فیول پر ہے لیکن 2030تک جو ہم توانائی بنائیں گے اس کا 70سے 80فیصد ہماری لوکل ذرائع ہو گا، اس میں 30فیصد رینوایبل، 30فیصد پن بجلی اور تھرکول 10فیصد، جوہری ذرائع سے 10فیصد ہو گا، اس سے ہمارا ملکی خسارہ بھی کم ہو گا، جے سی سی کی تیاری کیلئے ارکیٹ کی سٹڈی کررہے ہیں کہ کن جگہوں پر کارخانے لگائے ہیں اور انرجی کی پروجیکٹ کہاں لگانے ہیں، رینوایبل اور پائیدار بلاک بھی شامل ہیں 20فیصد حصہ 2025کو شامل ہو گا، سائوتھ ،نارتھ گیس لائن پائپ پروجیکٹ، پاک ریفائنری کی اپ گریڈیشن پروکیمیکل پلانٹ پاکستان میں بنا رہے ہیں، چائنہ کی کمپنیاں معدنیات کی ذخائر ڈھونڈنے میں حصہ لائیں گے، انرجی اور آئل سیکٹر میں چائنہ کے علاوہ بھی ممالک سرمایہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں یہ 120ارب سے بھی بڑی مارکیٹ ہے اور لوگ یہاں پر آرہے ہیں، پاکستان ٹیک آف سٹیج پر ہے اور لوگ سرمایہ کاری کیلئے بڑی توجہ دے رہے ہیں۔
Related Posts

کراچی میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات شروع
- Rizwan Malik
- جولائی 1, 2025
- 0
شہر قائد میں پانی کی بڑھتی طلب پوری کرنے کے لئے یہ بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں برنس گارڈ میں تقریباً ایک […]

اسلامک بینکنگ انڈسٹری میں ایک ستون کے طور پر چین کا ممکنہ کردار
- Rizwan Malik
- اگست 16, 2024
- 0
روایتی سودی مالیاتی نظام سے ہٹ کر کام کرنے کے باعث شنگھائی گولڈ ایکسچینج نئے اسلامی بینکاری ماڈل کے لیے ایک ممکنہ معیار کے طور […]

سندھ پہلے گروپ کے ڈاکٹرز, روایتی چینی ادویات کی تربیت کیلئے چین پہنچ گئے
- Rizwan Malik
- اگست 15, 2025
- 0
تربیتی پروگرام پاکستان اور چین کے درمیان طب و صحت کے میدان میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے،اقبال چودھری اسلام آباد (نیوزرپورٹر)سندھ سے […]
