اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان سے تاجکستان تک ریلوے لائن منصوبے کو تشکیل دیا جارہا ہے، خطے میں امن اور تجارتی کاموں کو بحال کر رہے ہیں۔ جمعرات کو پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ طور خم سے دوشینے تک اقتصادی راہداری کا منصوبہ بنایا ہے اور منصوبے پر عالمی بینک کے مالی تعاون سے عملدرآمد کریں گے، اقتصادی راہداری کے تحت سڑکیں تعمیر اور ریل کی پٹڑی بچھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صنعتی زونز کے قیام اور پاک چین کوریڈور کے تحت کاموں کو بھی تیز کیا جا چکا ہے جبکہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان ریلوے لائن کو چین کی مدد بھی حاصل ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے کے ساتھ اقتصادی رابطوں میں تیزی سے پاکستان کی معاشی صورتحال او معیشت کی خود مختاری کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستان سےاجکستان تک ریلوے لائن منصوبے کو تشکیل دیا جارہا ہے، ملک بھر میں صنعتی زونز کے قیام اور پاک چین کوریڈور کے تحت کاموں کو بھی تیز کیا جا چکا ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب



