سی پیک کا اگلا مرحلہ ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبے میں سماجی تعاون کا نیا گروپ بنایا ہے،  چین کے سفیر  کا کانفرنس سے خطاب

Image result for Chanies ambassedar in pakistan"

اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر ژاؤ چنگ نے کہا ہے کہ سی پیک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، سی پیک میں سماجی تعاون کا نیا گروپ بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سی پیک یونیورسٹیز کنسورشیم کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ لوگوں کے لوگوں سے تعلق پر فوکس کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلباء کے لئے چین کی طرف سے سکالر شپ دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ایگری کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹس سے تعاون بھی کیا جا رہا ہے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، یہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے کنسورشیم کی سالانہ کانفرنس پر یونیورسٹیوں کا شکریہ ادا کیا۔………………….