میاںوالی سے سینکڑوں لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی /ایس ایچ اوتھانہ کندیاں محمداقبال اورانکی ٹیم کی کامیاب کارروائی 1000لٹرشراب برآمد ملزم محمدرمضان گرفتارتھانہ کندیاں مقدمہ درج

ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او کندیاں محمد اقبال اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد رمضان ولد سلطان احمد سکنہ محلہ مومن پورہ سے 1000 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او کندیاں اورانکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پرشاباش دی۔ ترجمان میانوالی پولیس