راولپنڈی:مقبوضہ کشمیر کے عوام کو 136 دن سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں انہیں صحت ، خوراک، انٹرنیٹ و دیگر رابطوں سے محروم رکھ کر بھارت کشمیر کے مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتا، ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اگر جسم کے ایک حصے کی تکلیف پر پورا جسم تڑپ کہ رہ جاتا ہے بالکل اسی طرح ایک مسلمان کی تکلیف پر دوسرے مسلمان بھی محسوس کرتے ہیں بھارتی ظالمو نے مقبوضہ کشمیر پر مظالم کی انتہا کر دی جو ناقابل برداشت ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا دنیا بھرمیں جانوروں تک کے حقوق کے علمبرداروں کا مقبوضہ کشمیر میںجاری تقریبا 136دن سے کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں کشمیری بچے اغوااور لاپتہ ، خواتین کی عصمت دری ، بزرگوں پہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں عوام کو قیدی بنا رکھا گیا ہے عوام کو خوراک ، ادوایات دودھ سمیت اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ کشمیری قوم آج کر بلا جیسے حالات کا سامناکر رہے ہیں اگر یہ ظلم و بربریت کا بازار جاری رہا تو کہیں بہت دیرنہ ہو جائے اقوام عالم کو بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیںاستصواب رائے کا حق دلائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر سکیںعامر صدیقی نے کہا کہ بھارت کی سوچ دنیا کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے بھارت کی تمام اقلیتیں متنازعہ شہریت بل کے خلاف آج سراپا احتجاج ہیںبھارتی پولیس کا مسلم یونیورسٹیز کے طلبہ پر لاٹھی چارج ، ہندو انتہا پسنددانہ سوچ کا عکاس ہے اگر مسلمانوں پر بھارتی مظالم جاری رہے تو پاکستانی قوم دنیا بھر میں آواز بلند کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت جاری رکھے گا۔
Related Posts

آسٹریلوی وزیراعظم شادی کے بندھن میں بندھ گئے
- Rizwan Malik
- نومبر 30, 2025
- 0
یہ پہلی بار ہے کہ کوئی برسرِ اقتدار آسٹریلوی وزیر اعظم دوران ملازمت شادی کر رہا ہے انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی شادی وزیر […]

نجی تعلیمی ادارے ٹیکس دہندہ، حکومت ایجوکیشن فرینڈلی ماحول فراہم کرے، ڈاکٹرملک ابرار حسین
- Rizwan Malik
- دسمبر 17, 2025
- 0
دہشت گردی وشدت پسندی کے خاتمے کے لیے تعلیم کا فروغ ناگزیر، نجی شعبہ حکومت سے تعاون کو تیار پونے تین کروڑ بچے اسکول سے […]
تمہیں اور گھر والوں کو قتل کر دیں گے، نویں جماعت کے طلباء 18 ماہ تک ساتھی طالبعلم کو بلیک میل کر کے بھتہ لیتے رہے
- Rizwan Malik
- اگست 29, 2019
- 0
ممبئی:بھارت کے ایک انگلش میڈیم اسکول میں نویں جماعت کے دو بچوں نے اپنے رشتہ دار کے ساتھ مل کر اپنے ہی ایک ہم جماعت […]
