
ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ مشعل اوبامہ کی فین ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ امریکی کی اگلی صدر ہوں۔مہوش حیات سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سے متاثر ہوگئی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹرپرمشیل اوباما کی ویڈیو شیئر کی جس میں مہوش نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں مشیل اوباما سے اوران کی فاؤنڈیشن کے کاموں سے بہت متاثر ہوں۔مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ ابھی تک امریکا کے اگلے الیکشن میں کھڑے ہونے پر نظر ثانی کر رہی ہیں، میرے خیال سے مشیل اوباما امریکا کی بہترین صدر ثابت ہوں گی، امریکا والے اس حوالے سے کیا سوچتے ہیں؟



