نارویجن شہزادی کے سابق شوہر مشہور مصنف ایری بیہن نے خودکشی کر لی

اوسلو: مشہور مصنف اور نارویجن شہزادی کے سابق شوہر ایری بہین نے خودکشی کر لی۔ایری بہین کے منیجرگیرہا کونسند نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی عمر 47 سال تھی
بیہن نے 1999 میں سیڈ ایز ہیل کے عنوان سے پہلی بار افسانوں کا مجموعہ شائع کیا، بعد ازاں انہوں نے شاہی خاندان میں شہزادی میرتھا لوئیزے سے شادی کر کے بھرپورعوامی مقبولیت حاصل کی
2002 میں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں
ہارٹ ٹو ہارٹ کے عنوان سے کتاب کے علاوہ کئی ناول اور ڈرامے بھی لکھے۔2018 میں اپنی آخری کتاب انفرنو شائع کی ۔
اگست 2016 میں طلاق کا اعلان کرنے سے قبل اس جوڑے کی تین بیٹیاں تھیں۔دوستوں اور عوامی شخصیات نے ناروے کے وزیر اعظم ایرینا سولبرگ اور شاہی خاندان سمیت لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ناروے کے رائل ہاس نے ایک بیان میں کہاکہ ایری بیہن کئی سال ہمارے خاندان کا حصہ رہے۔