
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رفعت ناز نے کہا ہے کہ نئے سال ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے احساس پروگرام سے غربت کا خاتمہ ہو گا۔ جمعرات کو روزنامہ سی پیک سے خصوصی گفتگو میں رفعت ناز نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے رشوت اور سفارش کا نظام متعارف کرایا اور منی لانڈرنگ سے اپنی جائیدادیں بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل لڑا ہے کرنٹ اکائونٹ خسارہ ختم ہو گیا ہے عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ ہر صورت پورے ہونگے نوجوانوں کو یوتھ سپورٹ پروگرام کے زریعے قرضے دیئے جارہے ہیں جن سے انھیں کاروبار کا موقع ملے گا اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ رفعت ناز نے کہا کہ پارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں اگر مجھے کوئی عہدہ دیا گیا تو اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بہترین خدمات سر انجام دوں گی پارٹی قیادت کو نظریاتی کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔




