
راولپنڈی :پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی جانب سے کرائم کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ گھیلا کلاں راولپنڈی کی سال رواں کے دوران شاندار کارکردگی، بہترین کارکردگی کے باعث ڈکیتی کی شرح نہ ہونے کے برابر،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، آتش بازوں کے خلاف کاروائیاں تفصیلات کے مطابق سا ل رواں کے دوران پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی جانب سے کرائم کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے، اس سلسلہ میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ گھیلاکلاں کی کارکردگی شاندار ہی،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ گھیلاں کلاں کے موثر گشت کیوجہ سے علاقہ بھر میں ڈکیتی کی واردات نہ ہونے کے برابر تھی، صفدر حسین SI انچارج پوسٹ کی قیادت عملہ پٹرولنگ پولیس کی روڈ یورز کو ٹریفک اور سموگ و فوگ کے متعلق آگاہی مہم کا باقاعدہ سلسلہ جاری رکھا گیا، 150 سے زائد روڈ ایکسیڈنٹس اور دیگر حادثات میں مسافروں کی مدد کی گئی،پٹرولنگ پوسٹ گھیلا کلاں نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 03پستول 30بور معہ روند اور بھاری مقدار میں سامان آتش بازی قبضہ میں لیکر مقدمات درج رجسٹر کرائے،اہل علاقہ نے بھی پٹرولنگ پوسٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔اور بتلایا کہ پیٹرولنگ پولیس کی موجودگی کی وجہ سے عوام علاقہ میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے،انچارج پٹرولنگ پوسٹ صفدر حسین SIنے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن راجہ شاہد نزیر و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس افتخاراحمد کی سربراہی میں پٹرولنگ پولیس راولپنڈی شاندار انداز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف نبرد آزما ہے اور جرائم کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔




