عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے قیامت کے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے

لاہور: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی ، مبلغ ختم نبوت ضلع لاہور مولانا عبدالنعیم ودیگر نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے ،
عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشتر کہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے ،اسلام کی بنیا د جس عقیدے پر قائم ہے وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے۔ انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کوراہ راست سے برگشتہ کرنے کیلئے اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جنکا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے ۔
علماء نے صوبہ خیبر پختو نخواہ اسمبلی میں محتسب کے عہدے کے لئے عقیدئہ ختم نبوت کی شرط پر مبنی بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صوبے اور وفاق بھی اس طرز پر قانون سازی کریں تاکہ ملک کے اہم کلیدی عہدوں پر قادیانیوں سمیت دیگر منکرین ختم نبوت کی تعیناتی کو روکا جا سکے ۔ علماء کرام نے شرقپور میں شہید ہونیوالے مجاہد ختم نبوت ملک محمدعارف بیوپاری کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی لفور گرفتار کر کے قرارواقعی سزادی جائے۔