راولپنڈی( نیوزرپورٹر ) تبدیلی دعوئوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہی آئے گی ملکی ترقی و خوشحالی جمہوری استحکام سے وابستہ ہے حکمران عوام کو درپیش چیلنجز کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنطیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا ۔انہوںنے کہا تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا حکومتی وعدے حقیقت کے برعکس ہیں کبھی بجلی ،گیس،پیٹرولیم ،مصنوعات وادویات اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد تبدیلی سرکار نے آٹااور چینی بھی عوام کی دسترس سے دور کر دیا وزیر اعظم صاحب جب کنٹینر میںہوتے تھے تو انھیں مہنگائی کا درد ستاتا تھا مگر اب حالات ہی بدل گئے اپنی نااہلی کا الزام ڈیڑھ سال بعدبھی پچھلی حکومتوں کو گرد انتے ہیں ۔حکومتی ترقی کی قلعی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عیاں کر دی جسے دبائو میں ڈال کر حقائق نہیں بدلے جا سکتے عامر صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرانی اختلافات ہی انہیں لے ڈوبیں گے تبدیلی سرکارکو وزراء کے مفادات کے بجائے قوم وعوام کے مفادات کاتحفظ یقینی بنانا ہو گا عوامی مشکلات کے خاتمے سے ہی جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔
Related Posts

G/14 کے متاثرین کوظالمانہ طریقے سے بے گھر کیا جارہا ہے ،واجد گیلانی
- Rizwan Malik
- October 18, 2023
- 0
گوگل نقشے کو نہیں مانتے اس میں اغلاط کی بھرمار ہے، فراڈ اتھارٹی کو ختم کیا جائے ساجد شاہ گیلانی اسلام آباد:اسلام آباد کے علاقے […]

گوانگ ژو میں پاکستانی قونصل جنرل کی نسلی خطوں میں غربت کے خاتمے پر چین کی ستائش
- Rizwan Malik
- September 11, 2021
- 0
ناننگ (شِنہوا) گوانگ ژو میں پاکستان کے قونصل جنرل دیار خان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ […]

پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست سے دو چار کر دیا
- Rizwan Malik
- October 20, 2017
- 0
پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست سے دو چار کر دیا، گرین شرٹس کی7 وکٹوں سے کامیابی میں شعیب […]
