
نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس میں اپنا پہلا گواہ اشتیاق علی جو کہ ایک نجی بینک کے افسر ہیں پیش کیا ہے۔اس کی گواہی سے ریفرنس ہوا میں اڑتا نظر آرہا ہے اور گواہ ’’فارغ‘‘۔ اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ نیب نے بینک ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کوئی خط اشتیاق علی کو براہ راست نہیں لکھا۔ انہوں نے گواہ سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس نیب کے خط کی اصل کاپی موجود ہے تو اشتیاق علی نے جواب دیا کہ ان کی نقول موجود ہیں۔


