کراچی سے خیبر تک پھیلے ہوے نظریاتی کارکنان ہی تحریک انصاف کی اصل طاقت اور سرمایہ ہیں،عامر مغل

:سینئیر رہنما تحریک انصاف عامر مغل کی رہائیش گاہ مغل ہاوس جھنگی سیداں میں وفاقی وزیر اسد عمر کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ


اسلام باد :سینئیر رہنما تحریک انصاف عامر مغل کی رہائیش گاہ مغل ہاوس جھنگی سیداں میں وفاقی وزیر اسد عمر کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا ۔ جس میں اسد عمر کے علاوہ غلام سرور خان، راشد شفیق، ایم۔ڈی بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر،MPAعمر بٹ، MPAواثق قیوم، MPAعابدہ راجہ، MPAشمیم فتاب، عارف عباسی اور ہارون ہاشمی سمیت اسلام باد بھر کے تینوں حلقوں سے ضلعی قیادت اور کارکنان نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
اس موقعہ پر اسد عمر نے عامر مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ سیکرٹری جنرل نامزد کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں۔ اور عمران خان کے ویژن اور نظریے کے مطابق حقیقی کارکنان کو سامنے لاوں گا کیونکہ ج نظریاتی کارکنان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی پارٹی اقتدار میں ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلدیات میں ایسے امیدوروں کو سامنے لاوں گا جن کے دروازے عوام اور کارکنان کے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ اسد عمر نے ضلع بھر کے کارکنان کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنے پر عامر مغل کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقعہ پر عامر مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کی نامزدگی پر کراچی سے خیبر تک کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جس کا سب سے بڑا ثبوت ج تینوں حلقوں کے کارکنان کا ایک چھت کے نیچے جمع ہونا ہے۔اور انشاء اللہ عمران خان اور اسد عمر کی قیادت میں PTI اسلام آباد آ مدہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ عامر مغل نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک پھیلے ہوے نظریاتی کارکنان ہی تحریک انصاف کی اصل طاقت اور سرمایہ ہیں۔ اور پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
عامرمغل نے خصوصی شرکت پر اسد عمر ، غلام سرور خان، ملک ظہیر عباس کھوکھر، راشد شفیق، عابدہ راجہ، واثق قیوم، عمر بٹ، شمیم فتاب، ہارون ہاشمی، عارف عباسی اور دیگر ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔