راولپنڈی: اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت جنگلات بھی ہیں اللہ نے اپنے بندوں کیلئے بنائی عالیشان جنت میں باغات اور نباتات کا خصوصی ذکرکیا ہے ۔لمبے ، گھنے اور سایہ دار درخت اور ان سے پیدا ہونے والے پھلوں اور میوئوں کا اللہ نے جنت کی اعلیٰ ترین نعمتوں میں بیان کیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج انسان درخت نہیں بلکہ اپنی جڑیں کاٹ رہا ہے پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی نہایت خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے انسان خودہی درختوں کا سب سے بڑا دشمن ہے حالانکہ یہی درخت اپنے دشمن انسان کو بے شمار فوائد مہیاء کرتے اور اس کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ عامر صدیقی نے کہا کہ اگر ان نباتات کو زمین سے خارج کر دیا جائے تو انسانی زندگی کا تصور ممکن نہیں درخت جہاں ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں وہیں ہوا کو صاف رکھنے ، آندھی ، طوفان کا زور کم کرنے، آبی کٹائو روکنے، آکسیجن میں اضافے اور آب و ہوا کا توازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ماحولیاتی آلودگی موجودہ دور کا ایک گھمبیرمسئلہ بنتا جا رہا ہے اور اس کے تدارک کیلئے شجر کاری مہم کو تیز تر کیا جائے۔
Related Posts
وکلاء کا سینئر ججز کے خلاف ریفرنس کی تیسری سماعت پر ’یوم سیاہ‘ کا اعلان
- Rizwan Malik
- جولائی 7, 2019
- 0
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر امان اللہ کنرانی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے […]

کامسٹیک اور ایل آر بی ٹی کا مظفر گڑھ میں آئی کیمپ کا انعقاد
- Rizwan Malik
- مارچ 12, 2024
- 0
اسلام آباد : کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون (کامسٹیک) نے لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ (ایل آر بی ٹی) اور مقامی کمیونٹی کے تعاون […]

جیسر والہ کے قریب موٹر سائیکل حادثہ، نوجوان موقع پر جانبحق
- Rizwan Malik
- نومبر 1, 2017
- 0
سیالکوٹ ڈسکہ روڈ جیسر والہ کے قریب موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق ۔ تفصیلات کے مطابق پسرور روڈ ڈسکہ کا […]
