
کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے بہن دعا ملک کو مذہبی راستہ اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دعا پر فخر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمیمہ نے دعا ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے دو ٹوئٹس شیئر کئے جس میں انہیں ہدایت کے راستے پر چلنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی دعا سے متاثر رہی ہیں ۔حمیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں زندگی کے ہر موڑ پر دعا کی ہمیشہ حوصلہ افزائی اور تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا .

حمیمہ نے یہ بھی لکھا کہ دعا نے ہمیشہ انہیں صحیح اور غلط راستے کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ دعا نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے مذہب کا راستہ اختیار کیا جس پر انہیں بہت فخر ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے دعا کو حجاب کرنے پر مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ حال ہی میں حمیمہ اور دعا کے بھائی فیروز خان نے بھی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا باقائدہ اعلان کیا تھا اور باقی کی زندگی اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا کہا تھا۔



