حافظ آباد….رانا غلام مصطفی
بازاروں کوکھلا کرنے کیلئے دکانیں گرانے کا فیصلہ،مختلف بازاروں میں نشانات لگادئیے گئے،تاجرشدید پریشان،کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کے ریٹ گرگئے،تاجرپریشان،ڈپٹی کمشنر کا اس سلسلہ میں مختلف بازاروں کا دورہ۔عرصہ تین سال سے مختلف محکمے شہر کی مختلف سڑکو ں پر نشانات لگاکر تاجروں کو شدید پریشان کررہے ہیں۔تاجرتین سال سے ذہنی طورپر مریض بن چکے ہیں کہ آج دکانیں گرادی جائیں گی۔مختلف دکانوں کے طے شدہ سودے منسوخ ہوچکے ہیں جس سے حکومت کو بھی لاکھوں روپے ریونیوکی شکل میں نقصان پہنچا ہے اب پھر یہ محکمے سرگرم ہوگئے ہیں اور مختلف بازاروں میں نشانات لگاکر تاجروں کو خوف زدہ کررہے ہیں۔تاجروں کی ذاتی خرید کردہ جائیداد جن پر کئی سالوں سے کام کررہے پر نشانات لگنے سے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اورتاجرشدید خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔


