
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے 70 لاکھ مزدور طبقے کیلیے فی کس 3000 روپے منظور کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا دل مزدوروں اور کسانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری طبقے کیلئے بھی اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ گورنمنٹ کا ساتھ دیں اور اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور کسی سے میل جول نہ کریں۔ عامر مغل نے مریم اورنگزیب اور مصطفے نواز کھوکھر کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس نازک وقت میں بلاول زرداری کی طرح مثبت کردار ادا کریں۔ یہ پوائنٹ اسکورنگ کا وقت نہیں ہے۔ اگر پچھلی حکومتوں نے صحت پر پیسے خرچ کئیے ہوتے تو آج اتنے مشکل حالات نہ ہوتے۔ اس وقت کرونا سے بچاو اور آگہی کیلئے وزیر اعظم سمیت چاروں وزرائے اعلی بالخصوص سردار عثمان بزدار اور سید مراد شاہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ خود بھی احتیاط کریں اور اللہ تعالی سے دعا کریں کہ تمام دنیا کی عوام اور بالخصوص مسلم دنیا کو اس موذی بیماری سے نجات دے۔



