نیو یارک:امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، امریکہ میں 41 ہزار افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کا عالمی مرکز بن سکتا ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے وائرس سے امریکہ بری طرح متاثرہوا ہے۔ اس حوالے سے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 3 لاکھ 13 ہزار افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 ہزار افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایاگیا ہے کہ ملک بھر میں تمام لیبارٹریز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹوں کے نتائج سے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کو فوری آگاہ کریں۔
Related Posts

سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کا باقائدہ آغاز
- Rizwan Malik
- جون 16, 2020
- 0
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ حکومت نے حویلیاں ، […]

آزاد عوام تحریک نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا
- Rizwan Malik
- جنوری 15, 2021
- 0
اسلام آباد:آزاد عوام تحریک نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔بہت جلد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں […]

فرانسیسی طلبہ حیدرآباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فیزیبلٹی تیار کریں گے ، معین الحق
- Rizwan Malik
- نومبر 16, 2017
- 0
۔پیرس… پاکستان اپنی 207 ملین آبادی کیلئے جدید و تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے فرانس کی طرف سے ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم میں […]
