وزیراعظم کاآئی ڈی پیز، افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج

وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین اور مقامی سطح پر بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کے لیے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔وزارت نارکوٹکس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ‘نارکوٹکس کے وزیر شہریار آفریدی کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے حکام کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈان سے متاثر ہونے والے افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے لیے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایات دیں’۔ شہریار آفریدی نے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم سے اس حوالے سے ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا تھا۔شہریار آفریدی نے افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے معاملے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 28 لاکھ مہاجرین پاکستان بھر میں قائم 52 مہاجر کیمپوں میں مقیم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 80 مہاجرین روانہ اجرت پر کام کرتے ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے ادارے یواین ایچ سی آر کا خلاقی فرض ہے کہ وہ اس ضرورت کے وقت میں افغان مہاجرین کی مدد کرے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘آئی ڈی پیز نے پاکستان کی خاطر اپنے گھروں کو چھوڑا تھا اور پاکستان بھی انہیں اس امتحان کے موقع پر تنہا چھوڑے گا’۔وزارت نارکوٹکس کا کہنا ہے کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کے لیے اعلان کردہ 200 ارب روپے کے فنڈ سے آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے لیے بھی فنڈ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے’۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ قبائلی علاقوں کے ساتوں اضلاع، بلوچستان، کراچی میں قائم افغان مہاجر کیمپ، حیدر آباد، میانوالی کا دورہ کریں گے اور دیہاڑی دار افراد میں راشن تقسیم کریں گے۔قبل ازیں وفاقی کابینہ نے حکومت کے معاشی پیکج کی منظوری دی
۔