پاکستان چوتھی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کو چوتھی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کا اعزاز مل گیا یہ چیمپئن شپ رواں سال یکم سے 4 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ محمد وسیم جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کو ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی ملنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کے کل ملا کر 41 ممبر ہیں ہے اور ان میں سے پاکستان کو چوتھی چیمپئن شپ منعقد کرانے کا اعزاز ملنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے یہ سب پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی مسلسل محنت اور کامیابیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے انھوں کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن انصاف فیڈریشن اپنے قلیل وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی خاطر خواہ سپورٹ نہیں دی جا رہی اس کے باوجود پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے اپنی ذاتی کاوشوں سے کھیل کو پاکستان میں پروموٹ کرنے میں اپنا انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن سمیت ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن نے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس کو اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اس ایونٹ کو ایک یادگار ایونٹ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کے 41 ممبران ہیں لیکن یہ اوپن چیمپئن شپ ہو گی جس میں پوری دنیا سے اسے بھی تائیکوانڈو کے بڑے پلیر شرکت کرسکیں گے ۔ کرنل وسیم نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے کرونا کے حالات میں جب پاکستان کی باقی 40 سے زائد فیڈریشنز موجود ہیں کوئی بھی اس نوعیت کا بڑا ایونٹ کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی اس لئے یہ ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے تسلسل کو ہم جاری رکھیں گے۔