نوشہر ہ :امریکہ پلٹ میاں بیوی کرونا کے مریض نکل آئے، علاقہ سیل کر دیا گیا

 

نوشہرہ کینٹ:نوشہرہ میں امریکہ پلٹ پاکستانی نژاد امریکی فیملی خاوند بیوی سمیت تین افراد میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے مطابق کرونا مثبت ٹسٹ آنے والے دونوں افراد میاں بیوی ہیں اور دونوں چار ہفتے قبل امریکہ سے آئے تھے۔تیسرا کیس چترال کے سلطان مراد چترالی حال اکبرپورہ محلہ سیدان تبلیغی اجتماع لاہور رائے ونڈ سے بیٹی کے گھر اکبرپورہ آیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کرونا آئیسولیشن وارڈ سے فرار ہوکر آکبرپورہ آیا ہوا تھا سلطان محمد چترالی کا ٹیسٹ قاضی حسین احمد میڈئکل وارڈ میں کیاگیاجو مثبت آیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے کہا کہ کرونا مثبت ٹسٹ آنے والے دونوں افراد میاں رفیق جان اور اسکی بیوی سکول ٹیچر فریزہ بیگم ہیں اور دونوں افراد چار ہفتے قبل امریکہ سے آئے تھے، دونوں افراد میں کرونا وائرس کi علامات تھیں جس کے بعد RMI سے ٹسٹ ہونے کے بعد مثبت آیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کا علاقہ شیدو قاضیان کو سیل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا کہ دونوں افراد جس نے ملے ہیں ان کے بھی ٹسٹ کئے جارہے ہیں اب تک نوشہرہ میں 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں جس میں کرونا وائرس کے باعث 85 سالہ خاتون تاج بی بی کرونا وائرس سے گزشتہ روز جان بحق ہو گئی تھی ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے فرار ہونے والے تبلیغی جماعت کے امیر سلطان مراد چترالی کے ٹیسٹ میں کرونا مثبت ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق شیدو اور اکبرپورہ کے مزکورہ رہایشی محلوں اور تین گلیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔