
راولپنڈی :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن ظفر علی ماگرے امریکہ میں انتقال کر گئے ۔ امریکہ میں ٹرین کے سفر کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ظفر علی ماگرے 1985 میں آزاد حیثیت سے رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوے تھے ۔2011 کے انتخابات میں انہوں نے وادی چار سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قانون ساز اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا ۔وہ گزشتہ روز امریکہ کے شہر نیویارک میں اسوقت انتقال کر گئے جب ٹرین میں سفر کے دوران ان پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


