
اسلام آباد :مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر ریاست پاکستان سے محاذ آرائی اور ٹکراو نہیں چاہتے حکومت کا آدھا تیتر آدھا بٹیر کا اعلامیہ ہماری سمجھ سے باہر ہے ، حکو مت کے اس غیر دانشمندانہ فیصلے پر ملک بھر کی تا جر برادری کو شدید تحفظات ہیں، انھوں نے کہاحکومت کے غلط معاشی فیصلوں سے اگر ملک میں انتشار پھیلا تو اسکی ذمہ داری حکومت پرہو گی ، ریاست پاکستان معیشت کی بہتری اور کارو باروں کو چلا نے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر ے ،تاجروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت نے تاحال کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد مین پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر مر کزی تنظیم تا جر ان پنجاب کے صدر شر جیل میر ، ملک ظہیر ، ضیااحمد راجہ اور را جا وید اختر بھی مو جو د تھے ۔انہوں نے کہا ہمارے روزانہ اجرت پر کام کر نے والے ، دیہاڑی داروں ، چھوٹے تاجروں ، تجارت ومعیشت کے بچائو اور بحا لی کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزراکو بھیجی گئی تجاویز پر حکو مت نے ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا ، انھوں نے کہا اگر کرو نا کو رو کنے کے لیے لاک ڈائون ہی ضروری ہے تو پھر حکو مت کو تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے کر مکمل لاک ڈئوان کافیصلہ کر نا چاہیے تھا ، تاکہ قوم کو کرونا سے بچایا جا سکتا حکو مت کے موجودہ فیصلے تاجروں اور قوم دونوں کو بھوک اور کرونا دونوں سے ماریں گے ، حکو مت لاک ڈان میں مارکیٹیں کو بندکرنے کے باوجود سماجی فاصلے کے ضابطے پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام رہی ہیں۔محمد کاشف چوہدری نے کہا حکو مت نے تعمیراتی شعبے کو کھولنے کا اعلان کیا مگر سوائے چند انڈسٹریوں کے تعمیراتی شعبے سے وابستہ دکانوں کو کھولنے کے بارے میںکو ئی وضا حت نہیں کی ،تعمیر اتی شعبے سے وابستہ دکانوں کو کھولے بغیر تعمیرات کیسے ممکن ہو گی اسی طر ح حکو مت نے پیپر ، شیشہ اور دیگر متعدد انڈسٹری کو کھولنے کا فیصلہ کیا مگر مارکیٹیں بند ہو نے سے ان کارخانوں کا تیار مال کہاں فرو خت ہو گا ، اسی طر ح حکو مت نے ہیر ڈریسر ، درزی ، الیکڑیشن ، پلمبر ، تر کھان کو کام کر نے کی اجازت کی بات کر کے معاملے کو صو بائی حکو متوں پر ڈال دیا ہے،انھوں نے کہا حکو مت زمینی حقائق سے اتنی بے خبر ہے کہ اسے علم نہیںکہ درزی کی دوکان کھولنے کے لیے کپڑا، بٹن ، نلکی بکرم اور اسی طر ح الیکٹریشن پلمبر اور تر کھان کے کام کر نے کے لیے ہارڈوئیر ، الیکٹرک ،الیکٹرونکس ، فر نیچر کی دوکانوں کو کھولے بغیر ممکن نہیں، محمد کاشف چوہدری نے کہا حکومت لاک ڈاو ن سے متاثرہ دکانداروں کے تین ماہ کے گیس ،بجلی اور ٹیلی فون بل معاف کرنے کا فیصلہ کرے،حکومت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تین ماہ کا کرایہ معاف کرنے کا فیصلہ کرے، جبکہ حکومت تاجروں کو بغیر سود قرضے دینے کا فیصلہ کرے تاکہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواھیں ادا کر سکیں۔انھوں نے کہا حکومت لاک ڈاو ن کے دوران انتظامیہ ،پولیس ،ٹریفک اور ایگل فورس کی عوام کیساتھ ناروا سلوک اور تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کریں،حکومت اعلانات کی بجائے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدورں ، غربائ، مساکین کے گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ فوری شروع کرے۔



