یورپ جانے والے ترکی میں گرفتار ، کئی پاکستانی بجے شامل

Turkey-Arrest-222

ترکی میں سکیورٹی فورسز کی استنبول جانے والی بس پر چھاپہ مارکر پاکستانیوں سمیت 139 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز وسطی صوبہ سیواس میں سکیورٹی فورس نے ایک مسافر بس کو تلاشی کی غرض سے روکا، مسافروں سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ افراد غیر قانونی تارکین وطن افراد ہے جو ترکی کے راستے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے، ان افراد کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔

اسی طرح بدھ کے دن سکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف صوبوں میں کاروائی کرکے 270 افغانی، پاکستانی، سری لنکن اور شامی غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا تھا ۔جو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے یورپی سرحدوں کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے ان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کےلیےاستنبول لے جایا گیا۔ترکی میں سکیورٹی فورسز کی استنبول جانے والی بس پر چھاپہ مارکر پاکستانیوں سمیت 139 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز وسطی صوبہ سیواس میں سکیورٹی فورس نے ایک مسافر بس کو تلاشی کی غرض سے روکا، مسافروں سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ افراد غیر قانونی تارکین وطن افراد ہے جو ترکی کے راستے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے، ان افراد کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔اسی طرح بدھ کے دن سکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف صوبوں میں کاروائی کرکے 270 افغانی، پاکستانی، سری لنکن اور شامی غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا تھا ۔جو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے یورپی سرحدوں کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے ان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کےلیےاستنبول لے جایا گیا۔