وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، ترقیاتی منصوبوں سمیت8نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا، ،،،
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت ایکنیک کااجلاس ہوا جس کے بعدجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے گئے، 17ارب روپے کا خیبرپختونخواحکومت کا سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا، جبکہ لیہ اور تونسہ کے چار رویہ پل کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی، منصوبے پر 9ارب 77 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اعلامیہ کے مطابق 36ارب روپے کا وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کا نظرثانی منصوبہ منظور کرلیا گیا، پشاور اور نوشہرہ میں ورسک کینل سسٹم کی ماڈل کی تبدیلی کا منصوبہ بھی منظورکرلیا گیا، منصوبے پر 11ارب 13 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اعلامیے کے مطابق ساڑھے6ارب روپے کا راٹھاوا ہریام پل کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔۔۔

