اتحاد ہی وہ ہتھیار ہے جو بڑے بڑے چیلنجز میں کام آ سکتا ہے ہمیں آج نفاق نہیں اتفاق کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر اور سیکرٹری اطلاعات پریس ایسوسی ایشن قیصر پلازہ راولپنڈی کینٹ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا نے جو ناگہانی صورت حال پیدا کی ہے۔ بڑے بڑے اور ترقی یافتہ ممالک بھی ہل کر رہ گئے جبکہ اللہ کے کرم اور مربوط حکمت عملی کے سبب آج بھی ہم قدرے محفوظ ہیں اور اللہ محفوظ ہی رکھے، حالیہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے الگ الگ اعلانات کے باعث تاجر برادری و دیگر انڈسٹریز کو جو جزوی کاروبار کی اجازت دی ہم آج بھی اس سے محروم ہیں چھوٹے تاجر و دوکاندار، خدمات فراہم کرنے والا دیہاڑی دار طبقہ گومگوں صورت حال سے دوچار ہے عامر صدیقی نے کہا کہ حکومت نے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کی شرائط سے مربوط جن ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت دی مگر پریس انڈسٹری آج بھی کام نہیں کر پا رہی حکومت پنجاب اور اعلیٰ افسران سے درد مندانہ اپیل ہے کہ پرنٹنگ پریس کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
Related Posts

سی پیک کے تحت چین میں پاکستانی طالب علم کی اے آئی تحقیق سے طبی تشخیص میں کامیابیاں
- Rizwan Malik
- May 9, 2026
- 0
چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کی ایک روشن لیبارٹری میں کمپیوٹر سکرینیں پیچیدہ کوڈ اور طبی امیجنگ ڈیٹا سے جگمگا […]
آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی سے پیپلز پارٹی سینٹ میں بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی،عامر صدیقی
- Rizwan Malik
- February 27, 2021
- 0
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عامر صدیقی نے کہا کہ قائد سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی سے […]

پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر بین المذاہب رواداری ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا نشان بن گیا
- Rizwan Malik
- September 12, 2025
- 0
طاہر القادری کی کتاب تقریب رونمائی میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء ،محققین اور مشائخ عظام ایک ہی سٹیج پر جمع آج پاک […]
