راولپنڈی :عظمتوں اور شان والا ماہِ رمضان ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمایا ہے ۔ رب کریم ہمیں اس کی فیوض و برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں اللہ کو زیادہ سے زیادہ یاد اور توبہ استغفار سے زندگیوں کو بدلنا ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے استقبال ماہِ رمضان کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم کردنا وبائوں، بیماریوں، غم و الم میں مبتلا اور اللہ کی رحمت کی متلاشی ہیں ایسے وقت میں اللہ نے رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں ماہِ رمضان عطا کیا مسلمان حالت ِروزہ میں بھوک پیاس کا احساس کرتے ہوئے دوسرے مسلمان بھائیوں کی تکالیف محسوس کرتے ہوئے ان کی مدد کو بڑھتا ہے عامر صدیقی نے کہا کہ قوم مشکل کی اس گھڑی میں چھپے دشمن کرونا کے سبب گھروں میں محصور ہے چھوٹے دکاندار، مزدور، دیہاڑی دار مشکلات سے دوچار ہیں ماہِ رمضان میں اللہ تعالیٰ نے نیکی کا اجر 70 گنا کر دیا ہے صاحب ثروت مخیر حضرات اس کڑے وقت میں اپنے کرب و جوار میں خصوصی نظر رکھیں سحری و افطاری کے منتظر لوگوں کو یاد رکھتے ہوئے ان کیلئے راشن سمیت ضروریات زندگی میں مدد گار بنیں آپ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اللہ آپ کیلئے بہتر اسباب پیدا کرے گا۔
Related Posts

خادم اعلی شہباز شریف گرفتار
- Rizwan Malik
- October 5, 2018
- 0
قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب کی جانب […]

بچپن کے دوست کے ساتھ شادی ، پورا ہوا آئمہ بیگ کا خواب
- Rizwan Malik
- August 8, 2025
- 0
اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماڈل ، اداکارہ و گلوکار آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔آئمہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شادی کی […]
پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تیز رفتار تعمیریقینی بنانے کی ہدایت
- Rizwan Malik
- April 7, 2021
- 0
اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تیز رفتار تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سی پیک سے متعلق […]
